تامل سپر اسٹار رجنی کانت کو شاہ رخ اور دپیکا کا خراجِ تحسین

Shah Rukh - Deepika

Shah Rukh – Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیتامل سپراسٹار رجنی کانت کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے گانے تھلائی وارٹر بیوٹ (لنگی ڈانس) کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی شاہ رخ اور دپیکا کی جوڑی کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم چنئی ایکسپریس کے لیے ریکارڈ کرائے گئے، اس تشہیری گانے میں تامل اسٹار رجنی کانت کے اسٹائل اور کام کو سراہا گیا ہے۔ معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے ناصرف اس گانے کو تحریر کیا ہے بلکہ اپنی ہی آواز میں ریکارڈ بھی کیا ہے۔

رجنی کانت کے مداحوں کے لیے خود کو ان کا سب سے سے بڑا مداح ثابت کرتی دپیکا اور شاہ رخ کی جوڑی اس گانے پر تامل اسٹائل میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہے جس کی کوریو گرافی چینی پر کاش نے کی ہے۔ گو یہ گانا فلم چنئی ایکسپریس کا حصہ نہیں بنایا جائے گا تاہم فلم کی تشہیری مہم کا حصہ ہوگا جو 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔