عاشقی 2 کی مقبولیت، عاشقی کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاری

Aashiqui 2

Aashiqui 2

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم عاشقی 2 کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہدایت کار مہیش بھٹ اب عاشقی کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ معروف فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کی 90 کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل رواں سال اپریل میں ریلیز کیا گیا جس نے باکس آفس پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

اب ہدایتکار مہیش بھٹ کی خواہش ہے کہ وہ فلم کا تیسرا حصہ بھی بنائیں۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ رومینٹک فلمیں ہر دور میں لوگوں کی پسند رہی ہیں اور ان فلموں کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ عاشقی ٹو 2013 کو پیش کی گئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں آدتیا رائے کپور اور شردھا کپور شامل تھے جبکہ عاشقی 1990 میں ریلیز ہوئی جس کے مرکزی کرداروں میں راہول رائے اور انو اگروال شامل تھے۔