لاہور(جیوڈیسک) پاکستان کے بعد بھارت نے بھی دل بڑا کیا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بائیس قیدیوں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔ بھارت کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں میں چودہ ماہی گیر اور آٹھ دوسرے قیدی شامل ہیں۔
انہیں مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور دوسرے الزامات کے تحت پکڑا گیا تھا۔ قیدیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی رینجرز کے حوالے کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔