اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 11 مئی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے برا الیکشن تھا، اس میں ذوالفقار علی بھٹو بھی نہیں جیت سکتے تھے، ذرائع سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تھوڑا وقت چاہیے معاملات ٹھیک کردیں گے، پولیس میں اصلاحات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے رکارڈ بنائے گئے، سنبھالنے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جیسے بھی ہوئے اس کو تسلیم کر لیا، اب چاہتے ہیں کہ اب ضمنی اور بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔ایم کیو ایم اورن لیگ کے درمیان اتحاد کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ن لیگ کو ایم کیو ایم سے پیار ہو گیا ہے۔