لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں چار شرابیوں نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہسپتال میں بم کی افواہ پھیلا دی، جس سے مریضوں اور ان کے ورثا میں بھگڈر مچ گئی لاہور کے سر گنگا رام ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں چار افراد شراب نوشی کر رہے تھے کہ سکیورٹی گارڈ نے انھیں رنگے ہاتھوں دھر لیا۔
سکیورٹی سٹاف نے جب پولیس کو بلوایا تو چاروں شرابیوں نے شور مچا دیا کہ ہسپتال میں بم نصب ہے جس پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔لوگ جانیں بچانے کے لیے باہر بھاگے، پولیس نے چاروں شرابیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔