گوجرانوالہ (جیوڈیسک) میں نرینہ اولاد نا ہونے کی رنجش پر شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر بیوی کو ہلاک کر دیا، مقدمہ درج چھچھر والی کے علاقہ فرید ٹان کے رہائشی محمد یوسف کی شادی پندرہ سال قبل لمبانوالی کی رہائشی رفعت سے ہوئی، اس دوران ان کے گھر دو بیٹیاں پیدا ہوئیں لیکن یوسف کو بیٹے کی خواہش تھی، نرینہ اولاد نا ہونے کے باعث یوسف اور رفعت کے مابین لڑائی جھگڑے معمول تھے۔
گذشتہ شب بھی یوسف اور رفعت کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس کی صلح خاندان کے لوگوں نے کروائی اور بعدا زاں یوسف نے اپنے دو دوستوں سکندر اور معراج کے ہمراہ مبینہ طور پر زبردستی رفعت کو زہر دے کر ہلاک کر دیااور فرار ہو گئے۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹان پولیس نے مقتولہ کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیااور تفتیش شروع کر دی ہے، رفعت کے ورثا نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے