کرک (جیوڈیسک) کرک انڈس ہائی وے پر ٹرک اور کوچ کے تصادم سے کوچ میں موجود سی این جی سلنڈرز پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا نے والی کوچ تورڈنڈ کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کوچ میں نصب 3 سی این جی سلنڈرز زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس کے باعث کوچ مکمل طور پر جل گئی۔ کوچ میں سوار 15 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں کرک ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر اسپتال پہنچا سی گئیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔