ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پرامن اور جمہوری ماحول میں صدارتی انتخاب کے انعقاد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہا کہ آئین وقانون کے تحت انتقال اقتدار کے سلسلے میں عام انتخابات کی طرح حالیہ صدارتی انتخابات کے انعقاد۔
کا سہرا جہاں دیگر شخصیات اور قومی اداروں کے سر جاتا ہے وہاں صدرآصف علی زرداری کو بھی جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے مشکلات کے باوجود پانچ سال جمہوری اندازمیں مکمل کئے۔
انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے پانچ سالہ دور میں کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی۔ الطا ف حسین نے نو منتخب صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے امید ظاہر کی کہ وہ ملک اور جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مثبت اور موثر اقدامات کریں گے۔