بنوں جیل پر حملہ مشرف کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) کے سینیئر وزیر سراج الحق نے بنوں و ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملوں کو پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پالیسیاں تبدیل نہیں ہونگی اس طرح کے واقعات ہوتے رہینگے پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا۔

کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت پالیسی تبدیل کرے گی تو ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ذاتی چپقلش ترک کر کے کام کرنا ہوگا۔