صدر کے انتخاب سے جمہوریت کے تسلسل کا سفر مکمل ہو گیا، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ صدر کے انتخاب سے جمہوریت کے تسلسل کا ایک اور سفر مکمل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات غیرملکی سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب میں کہی جس میں نومنتخب صدر ممنون حسین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب صدر کا غیرملکی سفیروں سے تعارف بھی کرایا۔ وزیراعظم نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لیے سمری بھی صدر پاکستان کو بھیج دی ہے۔ چوہدری سرور برطانوی شہریت ترک کے کچھ ہی عرصہ پہلے وطن واپس آ چکے ہیں۔ وہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سینئر رہ نما بھی ہیں۔