اضلاع کی خبریں 30.7.2013

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اورلیاقت بلوچ نے کرک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اورلیاقت بلوچ نے کرک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفر ت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کیلئے گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرتے وقت قوانین پر سختی سے عمل درآمدہونا چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوچن چن کر قتل کررہی ہیں :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوچن چن کر قتل کررہی ہیں اور امت مسلمہ سے گن گن کر بدلے لئے جارہے ہیں ،کشمیر فلسطین عراق افغانستان اور اب مصر میں مسلمانوں کے قتل عام کا شیطانی کھیل کھیلا جارہا ہے ۔بنگلہ دیش میں پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے اور اسے متحد رکھنے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو بدنام زمانہ کرائم ٹربیونلز کے ذریعے غیر انسانی سزائیں دی جارہی ہیں ۔پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں نے جس پاکستان کے تحفظ اور اسے دولخت ہونے سے بچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا اس ملک کی وزارت خارجہ آج ان سے لا تعلقی کا اعلان اور اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دے رہی ہے حالانکہ اس وقت بنگلہ دیش نام کے کسی ملک کا وجود روئے زمین پرنہیں تھا۔اس وقت فوج اور مغربی و مشرقی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کی پہلی اور آخری کوشش ملک کے وجود کو پارہ پارہ ہونے سے بچانا تھا ۔آج چار دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی جماعت اسلامی کے راہنمائوں کو فوج کی مدد کرنے اور پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے جرم میں سزائیں دی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمدنے بھی خطاب کیا ۔افطار ڈنر میں مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعدادکے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔دریں اثنا سیدمنورحسن نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری کی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کی بجائے ان کی بحالی کی طرف توجہ دے ،پاکستان اسٹیل ملز قومی سرمایہ ہے جسے اونے پونے بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی دعویدار حکومت ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔قومی اداروں کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی فکر مندی نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے ان اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور وں کے سروں پر بے روز گاری کی تلوار لٹک رہی ہے ،حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بجائے پہلے سے قائم اداروں کو بھی ختم کرنے پر کمر بستہ ہے۔ اسٹیل ملز کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ریلوے اورپی آئی اے کی طرح پاکستان اسٹیلز کو موجودہ دگرگوں صورتحال سے دوچار کرنے کی ذمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں اور ان کا اس بارے میں رویہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اسٹیل ملز کے بحران میں عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت خود ادارے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے ۔سید منورحسن نے پاکستان اسٹیل کے ہزاروں مزدوروں کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی پر حکومتی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ عید کے موقع پر اسٹیل ملز کے ورکروں کو ان کی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور عید الائونس دیا جائے اور قومی ادارے کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں نئے صدر کا انتخاب آئین کے مطابق ہو گیا :لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں نئے صدر کا انتخاب آئین کے مطابق ہو گیا ۔ اب ایوان صدر کا کردار آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بہت محدود ہے۔ نئے صدر ممنون حسین عرصہ صدارت میں شریف برادران کی نوازشات کے ممنون ہی رہیں گے ۔صدارتی انتخاب کے لیے حکمران جماعت، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے عجلت اور یکطرفہ فیصلے نے منصب صدارت کو بے توقیر کردیاہے ۔صدارتی انتخاب کے بعد اب حکمران جماعتوں کو جمہوریت اور قومی سلامتی کے امو ر پر متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گلبرگ میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں توانائی کے بحران سے بے روزگاری میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیاہے۔ بے روزگاری سے بے شمار اخلاقی اور سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں۔ بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے اجلاس، دعوے اور میڈیا ٹاکز کافی نہیں ۔ بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کم ازکم وقت میں حل تلاش کرنا ہوگاوگرنہ عید کے بعد عوام کا غصہ شدت اختیار کر جائے گا۔لیا قت بلوچ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو کسی ذاتی جرم کی بنا پر نہیں بلکہ متحدہ پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے اور پاکستان کے خلاف بھارت کے مکروہ عزائم ناکام بنانے کی کوشش کے جرائم پر سزائیں دی جارہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے قیام سے پہلے کے اقدامات پر بنگلہ دیش حکومت میں جماعت اسلامی کے رہنما آج بھی اس جرم کی سزا پارہے ہیں کہ وہ بنگلہ دیش کو بھارت کی غلامی سے بچانے اور بنگلہ دیش کے اسلامی کردار کی حفاظت کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ حکومت پاکستان کا سفارتکاری کی بنیاد پر بنگلہ دیش حکومت کو ظلم سے روکنے کے اقدامات کرنے کی بجائے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مصر میں فوجی انقلاب صرف مصری عوام کے جمہوری حق پر شب خون ہی نہیں عالم عرب میں مسلمانوں کے اسلامی جمہوری، انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے۔ مضبوط اور مستحکم مصر اسرائیل کے لیے خطرہ اور فلسطینیوں کے لیے سہارا ہے۔ امریکہ اور یورپ اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کی غلامی کو طویل کرنے کے لیے مصر میں فوجی انقلاب اور جمہوریت کش اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصر میں لاکھوں پرامن مظاہرین پر فوج کی براہ راست فائرنگ سے ہزاروں مصری عوام کی شہادتوں پر عالم اسلام اور عالمی اداروں کی خاموشی غیر انسانی، غیر جمہوری اور فوجی آمریت دوست رویہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے صحیح معنوں میں پاکستان کو جمہوری فلاحی مملکت بنانے کی کوشش کی:قاضی احمد سعید
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صحیح معنوں میں پاکستان کو جمہوری فلاحی مملکت بنانے کی کوشش کی اور سب جماعتوں سے مفاہمتی پالیسی اپناتے ہوئے جمہوریت کو فروغ دیا اور اپنی آئینی مدت پوری کی، پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کو اتنا مضبوط کر دیا ہے کہ اب نئی حکومت کو عوام کی فلاح کے لئے بھرپور کام کرنے کا موقع ملے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ 90 کی سیاست کو فروغ دینے میں کوشاں ہے جو ملک میں محاز آرائی کی وجہ بنے گی لیکن موجودہ صورتِ حال میں ملک کسی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے مسلم لیگ ن کو میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے اقدامات کر نے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام دینِ اسلام کی حکمرانی چاہتے ہیں امریکی بالادستی نہیں: جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پالیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کفر کی عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت اسلام کے خلاف ہے امریکہ اس جنگ میں 3کھرب ڈالر جھونک چکا ہے۔آئے روز ہونے والے ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیںجبکہ سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی روایتی انداز میں احتجاج کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی۔دنیا میں قیام امن کی بنیاد ی شرط یہ ہے کہ ”دہشت گردی ”کی امریکی تعریف کو مسترد کر کے قوم و ملک کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو ترتیب دیا جائے۔ امریکہ مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کرنا چا ہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی ،خود مختاری اور سلامتی کے خلاف سی آئی اے،راء اور موساد مشترکہ حکمت عملی کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے حالات بھی ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہیں۔وہاں لوگوں کو اغواء کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا اور قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی مداخلت کے خلاف عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا ۔جماعت اسلامی کی ”گو امریکہ گو”تحریک امریکی مداخلت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔تمام مسائل کی جڑ امریکہ ہے جس سے چھٹکارہ نا گزیر ہوچکا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جب تک 18کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کی جائے گی اور چند ڈالروں کی خاطر ملکی سلامتی دائو پر لگا دی جائے تو عوام کو ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرکے جمہوری غلطی کی ، جلد احساس ہوگا: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرکے جمہوری غلطی کی ہے حالانکہ پیپلز پارٹی اپنے سابق دور میں ڈوگر کورٹس سے من مرضی کے فیصلے کرواتی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کی غلطی کا جلد احساس ہوگا، صدارتی انتخاب میں صرف گنتی کی چند جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں حصہ لے کر آئینی ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کیا ہے۔ وہ آج پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے فیصلے کو جمہوری حلقوں میں پسند نہیں کیا گیا اور یہ پیپلز پارٹی کی جمہوری غلطی ہے جس کا اسے جلد احساس ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط رنگ دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ صدارتی انتخاب عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں کرایا گیا ہے کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف بیٹھتے ہیں جبکہ کئی اراکین اسمبلی بھی نہ صرف اعتکاف بیٹھتے ہیں بلکہ عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب بھی جاتے ہیں جس کے باعث اکثر اراکین اسمبلی ملک میں موجود نہیں ہوتے لہٰذا ہم نے نیک نیتی سے عدلیہ سے رجوع کیا اور دوسری جماعت نے بھی عدلیہ سے رجوع کیا تاہم سپریم کورٹ کا صدارتی انتخاب کے شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ آیا جسے اکثریتی جماعتوں نے قبول کیا مگر پیپلز پارٹی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا اورصدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور زرداری صاحب وہ تمام فیصلے بھول چکے ہیں جو ڈوگر کورٹس سے حاصل کئے گئے تھے۔ محمد نواز شریف اور مجھے عام انتخابات کیلئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ بھی ڈوگر کورٹس نے زرداری صاحب کے کہنے پہ کیا تھا اور ہم پر 20 سال کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کی پابندی لگا دی اور یہ ڈوگر کورٹس وہ تھیں جنہوں نے مشرف کی وفاداری کا حلف اٹھایا تھا اور پھر زرداری کے کہنے پر ہمیں نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن ہم نے اس پر آئینی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری گریجوایٹ نہیں تھے تاہم صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے ڈوگر کورٹس نے زرداری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی اور صرف زرداری کی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے ڈوگر کورٹس نے فیصلہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ملک و قوم اور اداروں کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ کسی شخصیت کو فائدہ پہنچانے کیلئے۔ ہم نے اس وقت احتجاج نہیں کیا تھا بلکہ آئینی اور قانونی جنگ لڑی لیکن پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرکے غلطی کی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف گنتی کی چند جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنون حسین سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کی وابستگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممنون حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے تو اراکین اسمبلی نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سیدھے ایوان میں گئے اور نشست پر بیٹھ گئے۔ بعدازاں ان کا نام پکارا گیا تو انہوں نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نومنتخب صدر ممنون حسین کو مبارکباد
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ملک کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نومنتخب صدر ممنون حسین کی صدارتی انتخاب میں کامیابی جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے اور صدارتی انتخاب کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر تمام جمہوری قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کا جمہوری عمل بطریق احسن پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری روایات اور اقدار کو فروغ دیا ہے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوچن چن کر قتل کررہی ہیں:سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوچن چن کر قتل کررہی ہیں اور امت مسلمہ سے گن گن کر بدلے لئے جارہے ہیں ،کشمیر فلسطین عراق افغانستان اور اب مصر میں مسلمانوں کے قتل عام کا شیطانی کھیل کھیلا جارہا ہے ۔بنگلہ دیش میں پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے اور اسے متحد رکھنے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو بدنام زمانہ کرائم ٹربیونلز کے ذریعے غیر انسانی سزائیں دی جارہی ہیں ۔پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں نے جس پاکستان کے تحفظ اور اسے دولخت ہونے سے بچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا اس ملک کی وزارت خارجہ آج ان سے لا تعلقی کا اعلان اور اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دے رہی ہے حالانکہ اس وقت بنگلہ دیش نام کے کسی ملک کا وجودروئے زمین پرنہیں تھا۔اس وقت فوج اور مغربی و مشرقی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کی پہلی اور آخری کوشش ملک کے وجود کو پارہ پارہ ہونے سے بچانا تھا ۔آج چار دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی جماعت اسلامی کے راہنمائوں کو فوج کی مدد کرنے اور پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے جرم میں سزائیں دی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمدنے بھی خطاب کیا ۔افطار ڈنر میں مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعدادکے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میںشریک تھے۔دریں اثنا سیدمنورحسن نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری کی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کی بجائے ان کی بحالی کی طرف توجہ دے ،پاکستان اسٹیل ملز قومی سرمایہ ہے جسے اونے پونے بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی دعویدار حکومت ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔قومی اداروں کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی فکر مندی نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے ان اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور وں کے سروں پر بے روز گاری کی تلوار لٹک رہی ہے ،حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بجائے پہلے سے قائم اداروں کو بھی ختم کرنے پر کمر بستہ ہے ۔اسٹیل ملز کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ریلوے اورپی آئی اے کی طرح پاکستان اسٹیلز کو موجودہ دگرگوں صورتحال سے دوچار کرنے کی ذمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں اور ان کا اس بارے میں رویہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اسٹیل ملز کے بحران میں عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت خود ادارے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے ۔سید منورحسن نے پاکستان اسٹیل کے ہزاروں مزدوروں کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی پر حکومتی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ عید کے موقع پر اسٹیل ملز کے ورکروں کو ان کی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور عید الائونس دیا جائے اور قومی ادارے کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں نئے صدر کا انتخاب آئین کے مطابق ہو گیا:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں نئے صدر کا انتخاب آئین کے مطابق ہو گیا ۔ اب ایوان صدر کا کردار آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بہت محدود ہے ۔ نئے صدر ممنون حسین عرصہ صدارت میں شریف برادران کی نوازشات کے ممنون ہی رہیں گے ۔صدارتی انتخاب کے لیے حکمران جماعت ، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے عجلت اور یکطرفہ فیصلے نے منصب صدارت کو بے توقیر کردیاہے ۔صدارتی انتخاب کے بعد اب حکمران جماعتوں کو جمہوریت اور قومی سلامتی کے امو ر پر متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گلبرگ میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں توانائی کے بحران سے بے روزگاری میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیاہے ۔ بے روزگاری سے بے شمار اخلاقی اور سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں ۔ بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے اجلاس ، دعوے اور میڈیا ٹاکز کافی نہیں ۔ بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کم ازکم وقت میں حل تلاش کرنا ہوگاوگرنہ عید کے بعد عوام کا غصہ شدت اختیار کر جائے گا۔لیا قت بلوچ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو کسی ذاتی جرم کی بنا پر نہیں بلکہ متحدہ پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے اور پاکستان کے خلاف بھارت کے مکروہ عزائم ناکام بنانے کی کوشش کے جرائم پر سزائیں دی جارہی ہیں ۔ بنگلہ دیش کے قیام سے پہلے کے اقدامات پر بنگلہ دیش حکومت میں جماعت اسلامی کے رہنما آج بھی اس جرم کی سزا پارہے ہیں کہ وہ بنگلہ دیش کو بھارت کی غلامی سے بچانے اور بنگلہ دیش کے اسلامی کردار کی حفاظت کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ حکومت پاکستان کا سفارتکاری کی بنیاد پر بنگلہ دیش حکومت کو ظلم سے روکنے کے اقدامات کرنے کی بجائے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مصر میں فوجی انقلاب صرف مصری عوام کے جمہوری حق پر شب خون ہی نہیں عالم عرب میں مسلمانوں کے اسلامی جمہوری ، انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے ۔ مضبوط اور مستحکم مصر اسرائیل کے لیے خطرہ اور فلسطینیوں کے لیے سہارا ہے ۔ امریکہ اور یورپ اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کی غلامی کو طویل کرنے کے لیے مصر میں فوجی انقلاب اور جمہوریت کش اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصر میں لاکھوں پرامن مظاہرین پر فوج کی براہ راست فائرنگ سے ہزاروں مصری عوام کی شہادتوں پر عالم اسلام اور عالمی اداروں کی خاموشی غیر انسانی ، غیر جمہوری اور فوجی آمریت دوست رویہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکل گورنمنٹ بل پر حکومتی اراکین کلمہ حق بلند کریں’ ق لیگ پنجاب
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل ،ڈاکٹر محمد افضل اور احمد شاہ کھگہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بل پر حکومتی اراکین کلمہ مصلحت کی بجائے کلمہ حق بلند کریں ،ایک شخص کواختیارات کا گھنٹہ گھر بنانے کیلئے سسٹم کا ستیاناس کیا جارہا ہے ،ن لیگ کے لوکل گورنمنٹ بل میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے سوا باقی سب کچھ ہے ۔گزشتہ روز ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر واقعی عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر وہ صوبائی حکومت کو متنازعہ مسودہ قانون واپس لینے کا کہیں، اپوزیشن ،سابق ناظمین اورسول سوسائٹی کی مشاور ت سے نیا مسودہ قانون تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کیا گیا تو امتیازی اور بلدیات دشمن قانون سازی پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیںگے کیونکہ بل میں بلدیاتی اداروں کو معاشی و انتظامی اختیارات نہ دینا اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی اور جمہوری سوچ کی نفی ہے۔سردار وقاص موکل نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن کی بحث میں بلدیاتی اداروں کے نام پر قائم کی جانے والی سول آمریت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن لوکل گورنمنٹ سے لے کر صدارتی الیکشن تک سب میں من مانی کر رہی ہے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لوکل گورنمنٹ سے لے کر صدارتی الیکشن تک سب میں من مانی کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں احتجاجاً حصہ لیا ، تحریک انصاف پارلیمنٹ میں عوامی حقوق کا تحفظ کریگی۔ تحریک انصاف اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیگی۔ مسلم لیگ (ن) حکمران جماعت ہے اس لئے اس کو ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، جب تک ملک میں امن اور بجلی نہیں ہوگی ، سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔ ڈرون حملوںمیں سب سے زیادہ تباہی خیبرپی کے میں ہورہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت علی شیرِخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلامی تاریخ کا سہرا ہیں:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت علی شیرِخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلامی تاریخ کا سہرا ہیں۔رسول اکرم ۖکی ذات نے آپ کو مولائے کائنات بنادیا۔آپکے زورِبازونے کفر کی کمر توڑدی۔خلیفہ چہارم کی ولایت کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔آل واصحاب سے پیار کرناعشق رسول ۖکا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حضرت سیّدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یو م شہادت پرانہیںخراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کیاانہوںنے کہا حضرت سیّدنا علی کرّم اللہ وجہہ الکریم فضائل ومناقب کے ایک کہکشاں ہیں۔رسول اکرم ۖسے خاندانی اور رو حانی قرب آپ کی عظمت کا اصل راز ہے۔آپکے علم اور تلوار نے دین اسلام کو غالب کرنے کیلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔غزوات النبی ۖمیںآپ کی شرکت فتح ونصرت کی نوید سمجھی جاتی تھی۔ مفکّرِاسلام نے کہا آپکی محبت صراطِ مستقیم اور آپکا بغض نارِِ جھیم ہے۔آپ کا راستہ جدوجہد ، استقامت ،علم ومعرفت اور جہاد کا راستہ ہے۔مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میری تعلیمی سند آپ کے واسطے سے رسول اکرم ۖکی ذات تک پہنچی۔معاشرے سے فاسد نظریات کے خاتمے کیلئے مر تضوی افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹی کانفر نس وقت اور پیسے کا ضیائع ہے:محمد شاداب رضا نقشبندی
لاہور( جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے صو بائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹی کانفر نس وقت اور پیسے کا ضیائع ہے۔حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔نواز شریف امریکی ایجنڈا براستہ سعودی عرب پا کستان پر مسلط کر رہے ہیں۔حکمرانوں کی غیر ذمہ درانہ اور غیر متوازن پا لیسیاں ملک وقوم کو خانہ جنگی کی طر ف لے جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عمران مصطفی نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان سینٹر جیل پر حملہ حکومت کا طالبان سے مزاکرات کا نتیجہ ہے۔اسلام آباد اور کراچی میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے غنڈے سر عام تاجروں،بلڈرز اور سرمایہ داروں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ دہشت گرد وں کو حکمرانوں کی مکمل شہہ اور سر پرستی حاصل ہے ۔ملک میں امن و امان کی بد تر ین صورت حال کی تمام ذمہ داری نا اہل حکمرانوں پر آئد ہو تی ہے۔حکمران مٹھی بھر دہشت گردوں سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔ طالبان اور نام نہاد جہادی گروہ اسلام کی اصل روح کو مسخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملکی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں کو کمزور کر رہے ہیں جبکہ حکمران ان کو اپنا بھائی مان رہے ہیں۔طالبان کو حکومت کی طرف سے ملنے والی شاباش کا نتیجہ ہے کہ وہ دیدادلیری کیساتھ اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں اپنے قدم مضبوط کر رہے ہیں۔کالعدم مذہبی جماعتوں کا جیلوں کے اندر آزادانہ مو بائل فون استعما ل کرنا ،جیلوں سے جرائم کی دنیامیں اپنا اثرورسوخ قائم رکھنا ،جیلوں سے ہی بھتے وصول کرنا ،اغوائ،قتل اور دہشت گردی کی کا روائیاں جیل سے ہی کروائی جا رہی ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے کالعدم مذہبی جماعتوںکے بعد ایم کیو ایم جیسی دہشت گرد جماعت پر بھی دست تعاون بڑھا دیا ہے۔کراچی کے عوام کو نواز لیگ نے دہشت گردوں ،قاتلوں ،بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے