مانچسٹر (جیوڈیسک) مانچسٹر پاکستان کے سابق سپن بائولر مشتاق احمد انگلش بالرز کو ریورس سوئنگ کے گر سکھانے لگے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے وسیم اور وقار کیساتھ لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلی، ریورس سوئنگ کرانا اچھی طرح جانتا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر اور انگلینڈ کے سپن بالنگ کوچ اب فاسٹ بالرز کو ریورس سوئنگ کرنا سکھا رہے ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ کافی عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے اور میں جانتا ہوں کہ ریورس سوئنگ کیسے کی جاتی ہے۔ اسی لئے میں انگلینڈ کے فاسٹ بالرز کو ریورس سوئنگ بھی سکھا رہا ہوں اور وہ وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔