بینچ مارک انڈیکس میں 23300 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گرگئی منگل کو بھی مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھا کا شکار رہا جبکہ مسلم لیگی امیداوارکی متوقع کامیابی پر سرمایہ کار مارکیٹ میں تیزی کی توقع کررہے تھے۔مثبت آغازکیبعد ایک موقع پرمارکیٹ کو 150 پوائنٹس تک اوپرجاتے بھی دیکھا گیا۔
تاہم سیمنٹ اورآئل اینڈ گیس سمیت ٹیلی کام سیکٹر کے اسٹاکس میں فروخت کیدبا نے تیزی کے اثرات کو زائل کردیا جس سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 185 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام کے قریب مارکیٹ ریکور کرگئی اوربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس تیس پوائنٹس کی حتمی کمی سے23285 پوائنٹس پربند ہوا