کوہاٹ(جیوڈیسک)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ ،دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق کوہاٹ کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں دہشت گردوں نے سور قمر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،اس دور ان فائرنگ کے تبادلہ میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔