مون سون کی بارشوں نیکراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سہانا کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔
گہرے کالے بادل اور ٹھنڈی ہواں نے ملک بھر میں موسم خوشگوار کردیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش نے صبح میں قوس قزح کے تمام رنگ بھر دئیے۔ لاہور گہرے بادلوں کے سائے میں چھم چھم کرتی برسات کا پیغام دے رہے ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، قلات، ہزارہ اور میر پور خاص ڈویژن میں چند ایک مقامت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں ایک سو دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔