امریکی کمانڈوز کے مشن پر فلم لون سروائیور کا ٹریلر جاری

Lone Survivor Move

Lone Survivor Move

امریکی (جیوڈیسک) امریکی کمانڈوز کے مشن پر بنی فلم ”لون سروائیور” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم دو ہزار پانچ کے امریکی کمانڈوز سیل کی ٹیم دس کے آپریشن کی سچی کہانی ہے۔ ”آپریشن ریڈ ونگز” میں چار سیل کمانڈوز نے حصہ لیا۔ انکے ذمے طالبان لیڈر احمد شاہد کو پکڑنا یا ہلاک کرنا تھا۔

اس مشن میں مارکس لوٹرل نامی سیل زندہ بچا تھا جس نے “لون سروائیور” کے عنوان سے اپنے مشن پر کتاب لکھی تھی۔ فلم میں اداکار مارک واہلبرگ نے مارکس کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم اس برس ستائیس دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔