کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مسلح افراد نے ایک ڈاکٹر احمد کو اغوا کر لیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے دو مسلح افراد نے ڈاکٹر احمد کو اس وقت اغوا کیا جب وہ اسپتال سے گھر جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چھان بین شروع کر دی ہے۔
ڈاکٹر احمد کئی سالوں سے الخالق اسپتال میں فزیشن تھے۔ لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی ہے نہ کوئی دھمکی ملی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بیس ڈاکٹرز کو تاوان کے لیے اغوا کیا جا چکا ہے۔