ملتان : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، فروخت بند

Petroleum products

Petroleum products

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اکثر پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ستر فیصد پمپس بند ہیں جبکہ تیس فیصد کھلے پمپس پر مالکان نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت محدود کر دی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد پٹرول کی تلاش میں خوار ہو رہی ہے۔ شہر میں ایرانی پٹرول ایک سو بیس سے ایک سو پچیس روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں اور پٹرول پمپس کے عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔