اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی کے بعد پٹرول بم بھی عوام پر گرا دیا۔ پٹرول 2 روپے 73 پیسے لٹر جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 99 پیسے لٹر مہنگا ہو گیا۔ اسلام آباد اوگرا کی سمری پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 99 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 104 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 101 روپے 28 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 96 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 109 روپے 76 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔