ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق ٹاسک فورس کی سفارشات منظور

Dr. Aafia

Dr. Aafia

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت قانون اوردفترخارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق ٹاسک فورس کی سفارشات منظور کر لیں، اب انہیں کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے قائم ٹاسک فورس نے چودہ سفارشات مرتب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کی سفارشات کے تحت اسی ہفتے کے آخر میں ڈاکٹرعافیہ کی حوالگی کے لیے امریکا کو خط لکھا جائے گا۔

اور آئندہ ہفتے ایک وفد بھی امریکا روانہ ہو گا جو وہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی سے متعلق صدر اوباما کو ٹیلی فون بھی کریں گے۔