الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے گیارہ مئی کے الیکشن کے بعد حلقہ این اے ایک سوبائیس کے انتخابی میٹریل تک رسائی کی درخواست دی تھی۔
جس پر الیکشن کمیشن نیاٹھارہ جون کو ہی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرکو ہدایت کی کہ عمران خان کو رسائی دے دی جائے۔ جب کہ عمران خان نیا الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے ایک سوبائیس کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی نہیں دی جا رہی۔