کراچی (جیودیسک) ٹریڈنگ کارپوریشن نے 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا ٹینڈر ایوارڈ کر دیا۔ ترجمان ٹی سی پی کے مطابق ٹینڈر کے لئے 309 ڈالر 90 سینٹ سے 335 ڈالر فی میٹرک ٹن پر یوریا فراہم کرنے کی پیشکش موصول ہوئیں۔
میسرز بلو دیباج کی 309 ڈالر 90 سینٹ پر یوریا فراہم کرنے کی پیشکش کو کانٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا۔ واضع رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیس جولائی تک ٹی سی پی ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کے معاہدے کر چکا ہے۔