ملکہ میں عیدالفطر کی آمد قریب آنے پر شاپنگ سینٹروں میں رش بڑھ گیا

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملکہ میں عیدالفطر کی آمد قریب آنے پر شاپنگ سینٹروں میں رش بڑھ گیا۔ دیہاتی عید کی خریداری میں مصروف ہو گئے۔ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر قریب آنے پر دیہاتی عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔ ملکہ بھر کے شاپنگ سینٹروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

عید کے حوالہ سے دیہا تی نئے کپڑے خریدنے اور خواتین کپڑوں کے علاوہ چوڑیاں مہندی خرید رہی ہیں جبکہ بچوں میں بھی عید کا کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور بچے بھی عید کی تیاریوں میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ درزیوں نے بھی کپڑوں کے نئے آرڈرز لینے بند کر دئیے ہیں۔