ی ایم اے پیرمحل نہ ہونے سے شہری مسائل کا شکار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل بے اثر

پیرمحل (نامہ نگار) ٹی ایم اے پیرمحل نہ ہونے سے شہری مسائل کا شکار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل بے اثر، معمولی سے معمولی کام کروانے کے لیے پیرمحل تحصیل ہونے کے باوجود شہری ٹی ایم او کمالیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے پاس جانے پرمجبور فی الفور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو ڈی ڈی اختیار ات دیے جائیں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ دیے ہوئے نوماہ سے زائد عرصہ ہوچکا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تعینات کردیاگیا مگر ٹی ایم اے کے تمام اختیار ات ٹی ایم او کمالیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے پاس ہونے کے باعث شہری اپنے معمولی سے معمولی کام کروانے کے لیے با ربار کمالیہ کے چکر لگانے پر مجبور ہے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کاعملہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے احکامات ماننے کی بجائے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے احکامات کو ترجیح دیتا ہے پیرمحل تحصیل کے مکین اپنا دیرینہ مطالبہ پیرمحل تحصیل بننے کے باوجود اختیارات اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو نہ دینے پر سخت حیران پریشان ہے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ پر چیک اینڈبیلنس نہ ہونے اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے حکم کے بے اثر ہونے کے باعث من مانیاں عروج پر ہے جس سے شہری سخت مسائل کا شکار ہے سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو مکمل اختیارا ت دے کر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کے افسران عملہ کا قبلہ درست کیا جائے جلد ازجلد ٹی ایم اے پیرمحل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پیرمحل تحصیل کے ثمرات عوام حاصل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کے نام پر ایوان صدر پر پانچ سال ہر سیاہ سفیدکا مالک بن جمہوریت بہترین انتقام
پیرمحل (نامہ نگار) جمہوریت کے نام پر ایوان صدر پر پانچ سال ہر سیاہ سفیدکا مالک بن جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ دے کر ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کرنے والے کرپشن کے بے تاج بادشاہ سے پاک کرکے نومنتخب صدر ممنون حسین نے سترہ کروڑ عوام کو اپنا ممنون کرلیا قوم بہترین انتخاب پر قائد میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی ممنون ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری امان اللہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن ) پیرمحل سٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی سینٹ ممبران کو پہلے ہی پانچ سال اپنی غلطیوں کا ادراک تھا انہوںنے اپنے جمہوری صدر کی لوٹ مارکر پانچ سال برداشت کی ہر سچ جھوٹ کو تسلیم کرکے اپنی پارٹی کی ساکھ بچانے کی کوشش کی مگر روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن نے انہیں اتنا خوف زدہ کررکھا ہے کہ وہ موجودہ صدر کے انتخابات کے لیے بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوگئے انہوںنے کہا مسلسل پانچ سال جمہوریت کے نام پر قوم سے انتقام لینے والوں سے قوم کی جان چھوٹ گئی اب نئے دور کا آغا زہوگا کرسی صدارت کی آڑ میں کرپشن قصہ پارینہ ثابت ہوگی انشاء اللہ نومنتخب صدر ممنون حسین اور قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیاد ت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوںنے بہترین انتخاب پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حسن انتخاب کی داد دی اور ان کے کردار کو ایک مثبت پیش رفت قراردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چار کس افراد کی فروٹ خریدنے کے بہانے فروٹ کی دکان پر توڑ پھوڑ ہزاروں روپے مالیت کا فروٹ ضائع کردیا
پیرمحل (نامہ نگار ) چار کس افراد کی فروٹ خریدنے کے بہانے فروٹ کی دکان پر توڑ پھوڑ ہزاروں روپے مالیت کا فروٹ ضائع کردیا غلہ سے 22 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار تفصیل کے مطابق غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی محمدصدیق ولد غلام نبی قوم آرائیںنے اکبر فروٹ شاپ کے نام سے رجانہ روڈنزد الائیڈ بنک پیرمحل دکان بنارکھی ہے تین مرد ایک عورت فروٹ خریدنے کے بہانے دکان پر آئے فروٹ خرید کر کے رقم دیے بغیر فروٹ اپنی تحویل میں کرلیا فروٹ خریدنے کے بعد ایک عورت اور ایک مرد نے دکاندار کو باتوں میں لگالیا جب کہ دوسرے ساتھی نے ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ نکال کر دکاندا
ر کو دینا چاہا یونہی دکاندار نے ہاتھ آگے نوٹ کی طرف بڑھایا تو نوسرباز نے نوٹ دینے کی بجائے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا جبکہ باقی دونوں ساتھیوں نے نے تیز ی سے دکاندار کے ساتھ باتیں کرنا شروع کردی اور لیے گئے فروٹ کے علیحدہ علیحدہ ریٹ پوچھنے لگے دکاندار نے جب نوٹ دینے والے سے نوٹ نہ دینے اور واپس نوٹ اپنی جیب میں ڈالنے کی بابت پوچھاتونوٹ دینے والے نوسربازنے دکاندار کوکہا کہ میں نے تو تم کو نوٹ دے دیا ہے لہذا تم مجھے بقایا دو اگر بقایا نہیں دینا تو مجھے نوٹ واپس کرو دکاندار نے جب نوسربازوں سے تکرارکی تو چاروں نوسربازوں نے فساد شروع کردیا اور دکان کا فروٹ اٹھا اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا دکاندار نے روکا تو بہی مانہ تشدد کانشانہ بنایا غلہ سے نقدی 22 ہزار روپے چوری کرلی لوگوں کے آنے پر چھینی گئی نقدی سمیت فرار ہوگئے متاثرہ دکاندار نے چوکی پولیس پیرمحل کو اطلاع دی جس نے اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچی مگر نوسرباز فرارہوچکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ کس مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات نقدی لوٹ لی 15کال پر ایک ملزم گرفتار
پیرمحل (نامہ نگار) پانچ کس مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات نقدی لوٹ لی 15 کال پر ایک ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق بستی خانجوان بائی پاس کے رہائشی سید رسول ولد غلام رسول قوم اعوان کے گھر پانچ کس نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر جان سے مارنے کی دھمکی دے ٹرنک کا تالہ توڑ کر طلائی زیورات آدھا تولہ، نقدی 20 ہزار چھین لئے اور چھینے گئے زیور، نقدی سمیت فرار ہوگئے 15 پر کال پر تھانہ پیرمحل پولیس نے ایک ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار کی نشاندہی پر دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔