تحریک تحفظ پاکستان کا سی این جی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت
Posted on August 1, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان نے سی این جی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے اپنے ایک جاری بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف عوام بجلی کو ترس رہی ہے تو دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام پر ایک اور ظلم ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر اضافے کے اس فیصلے کو واپس لے۔