جان کیری سے ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے ایجنڈے کوحتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ بھر پور انداز سیاٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور عسکری قیادت کا اعلی سطح اجلاس ہوا۔

اس بیٹھک میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، مشیر داخلہ طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان سیمتعلق ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ کے سامنے ڈرون حملوں پر پالیسی کے مطابق پاکستان کا موقف ٹھوس انداز سے پیش کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخل۔

اسے متعلق امور بھی زیر غور آئے جبکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکورٹی کی صوررتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور پاکستانی قیادت سے ملاقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔