متحدہ قومی موومنٹ کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا خیر مقدم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمیشن فخرو الدین جی ابراہیم کے استعفے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ فخرو الدین جی ابراہیم کو جس شدید تنقید کا سامنا تھا۔

ایسے میں فخرالدین جی ابراہیم کے پاس استعفی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام ان کے استعفے کو دیر آید، درست آید کے طور پر لیں گے۔