آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کا فائنل بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 113 رنز کا ہدف دے دیا، دوسری اننگز آج کھیلی جائے گی۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونے والیٹرافی فائنل میچ میں سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کو 22 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
نین عابدی 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ بسمہ معروف ٹوٹل میں 35 رنز کا اضافہ کر کے ناٹ آوٹ رہیں۔ مقررہ بیس اوور میں کپتان ثنا میر کو بیٹنگ کے جوہر دکھانے کا موقعہ نہ مل سکا۔ بارش کے باعث سری لنکن ٹیم اپنی بیٹنگ اننگز کا آغاز آج کرے گی۔ کھیل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے ہو گا۔