صوفیہ : بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے 47 ویں روز میں داخل

Sofia

Sofia

بلغاریہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے سینتالیسویں روز میں داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے حکومت سے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ بلغاریہ میں جاری شدید حکومت مخالف مظاہروں کے بعد بھی حکومت گھر جانے کو تیار نہیں۔ مظاہروں کا آغاز نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کے تقرر کے بعد ہوا۔

جسے عوام نے مسترد کرتے ہوئے ملک میں جلد از جلد انتخابات کر ا کر حکومت نئے عوامی نمائندوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت مخالف مظاہروں کے اہم کردار نک سٹئیکو کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت جلد رخصت ہوجائے گی اور عوام کو مظاہروں کا مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملے گا۔