مریکی اہکار ایڈورڈ اسنوڈن کے والد نے کہا ہے کہ اسنوڈن کو امریکہ میں انصاف ملنا ممکن نہیں. روس میں رہنا ان کے حق میں بہتر ہے۔ امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے والد لون اسنوڈن جلد اپنے بیٹے سے ملنے ماسکو جائیں گے جہاں پر وہ عارضی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
لون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا حقیقی محب وطن ہے۔ ایف بی آئی نے اسنوڈن سے ملاقات کرنے کا کہا ہے لیکن ان کا مقصد معلومات حاصل کرنے کا ہے تاہم اوبامہ انتظامیہ اسنوڈن کو غدار قرار دے چکی ہے۔ اس لیے اسنوڈن کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جائیں گے۔