مصر (جیوڈیسک) مصر کی عبوری حکومت نے حکومت مخالف مظاہرے ختم کرنے کے لئے پولیس کو احکامات جاری کردئیے۔ سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں نے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پرعزم انداز میں مصر کی سڑکوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مرسی کی بحالی تک پر امن مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کے مظاہروں کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیدیا جبکہ ملک میں تشدد اور انارکی پھیلانے کے الزام میں اخوان المسلمون کی قیادت کے خلاف مقدمے قائم کر دئیے گئے۔ مصر میں جمہوری حکومت کی بحالی کے لئے جاری مظاہروں میں اب تک جمہوریت کے سینکڑوں متوالے اپنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں۔