شام نے اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کے لئے تین سائٹس کا دورہ کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقاتی ٹیم نے شام کی دعوت پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق پربات کرنے کے لیے گذشتہ دنوں دمشق کا دورہ کیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیم شام میں تین سائٹس کا دورہ کریگی۔ شام میں جاری دو سالہ خانہ جنگی کے دوران شامی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔
جس پر شامی حکومت نے اس بات کی تردید کی تھی اور اس کہنا ہے کہ جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام شام کے خلاف پروپیگینڈا ہے۔ اس حوالے سے شام نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو شام کا دورہ کرنے کی اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی۔