جیولری کی برآمد کے رجحان میں اضافہ

Jewelery Exports

Jewelery Exports

کراچی (جیوڈیسک) کراچی جیولری بنا کر برآمد کرنے کے رجحان میں اضافہ ہونے سے سونے کی درآمد دگنی ہو گئی۔ مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ کے دوران چھ ہزار سات سو پینتالیس کلو گرام سونا درآمد کیا گیا۔

مالی سال دو ہزار گیارہ، بارہ کے دوران تین ہزار دو سو سڑسٹھ کلو گرام سونا دوسرے ممالک سے منگوایا گیا تھا۔ پچھلے مالی سال سونے کی درآمد پر چونتیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ صرف جون کے مہینے میں آٹھ سو ستاسی کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔