شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، تحقیقات کی اجازت

Chemical weapons in Shame

Chemical weapons in Shame

دمشق (جیوڈیسک) دمشق شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کے وفد کواجازت دے دی ہے۔ ادھر شام کے شہر دوما میں شامی فوج اور باغیوں میں لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو سالہ خانہ جنگی میں شامی فوج کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت نے اقوام متحدہ کو تین مقامات کے معائنے کی اجازت دی ہے۔ اقوام متحدہ کا وفد بہت جلد شام جائے گا۔ ادھر شام کے شہر دوما پر شامی فضائیہ کے طیاروں کے حملے اور باغیوں کی جانب سے ایک ٹینک کو نذر آتش کرنے کی فوٹیج انٹر نیٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔