مون سون کی بارشوں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ چترال میں طوفانی بارش کی سبب چودہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پنجاب اور خیبر پختو نخواہ موسلادھار بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔
طوفانی بارش کے سبب وادی کیلاش جانے والے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور وادی کیلاش میں چودہ سالہ لڑکی طوفانی بارش کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔
پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں بھی نچلے درجے کیسیلابی ریلے کے پیش نظر ساٹھ دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چنیوٹ میں مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چنیوٹ کو سات سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔