واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکیوں نے روایتی ہوٹلوں کو ترک کرنا شروع کر دیا، ٹرک ہوٹل مقبول ہونے لگے۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرک ہوٹلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر پولیس نے مضافاتی علاقے کی ایک سڑک ان کی پارکنگ کے لئے مخصوص کر دی ہے۔
ہر روز دوپہر کو یہ ٹرک یہاں آ کر پارک ہو جاتے ہیں اور چند گھنٹوں بعد چلے جاتے ہیں۔ یہاں دنیا کے ہر حصے کے کھانے دستیاب ہیں۔ ٹرک ہوٹلوں اور عام ہوٹلوں کے مالکوں میں قانونی جنگ بھی ہوئی لیکن فیصلہ آخر میں ٹرک والوں کے حق میں آیا۔