اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور امریکا کے درمیان 6 ماہ میں اسٹریٹجک مذاکرات شروع کرنے کا اعلان۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر براک اوباما کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ امریکا کی دعوت دے دی۔ امریکا نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی بہادری کا اعتراف کر لیا۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا کو ڈرون حملوں پر تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
جان کیری کہتے ہیں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں، قیدیوں کے تبادلے پر لاعلمی کا اظہار۔ وزیراعظم کے مشیر سر تاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا نواز شریف سے ملاقات تعمیری رہی، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتے۔
مساجد میں حملہ کرنے والے والے پاکستان کی خود مختاری کو نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا قیدیوں کے تبادلے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ جان کیری نے کہا افغانستان اور پاکستان میں 4 تجارتی راستوں کی بحالی پر کام کر رہے ہیں کیونکہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا امریکا پاکستان کی ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں مدد کریں گے۔
وزیراعظم کے مشیر سر تاج عزیز نے کہا افغانستان کا سیاسی حل تلاش کر رے ہیں اور صدر کرزئی اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ڈروں حملوں پر امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔ سر تاج عزیز نے کہا پاکستان افغانستان سے امریکا کے انخلا میں مدد کرے گا۔