امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم ہاوس پہنچے تو انکا پرتپاک اسقبال کیا گیا۔جان کیری نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی. ملاقات میں توانائی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاس میں ہونے والی وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت نوازشریف کر رہے ہیں۔ امریکی وفد وزیرخارجہ جان کیری کی سربراہی میں شریک ہوا۔ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنانے کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تجاویز زیر بحث آئیں۔ مذاکرات میں افغانستان میں جاری مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پربھی غورکیا گیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبن بھی مذاکراتی ٹیم میں شریک ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کے امریکا بھاشا ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کو فعوان فراہم کرے۔