ڈبلن (جیوڈیسک) ڈبلن قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ باسط علی نے عہدے سے استعفی دیدیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی نے استعفی موجودہ بورڈ حکام کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد دیا۔
باسط علی نے کہا کہ ان کی تقرری سابق چئیرمین ذکا اشرف نے کی تھی انہیں خوشی ہے کہ ذکا اشرف نے ان پر جس اعتماد کا ااظہار کیا وہ اس پر پورا اترے اور ویمن ٹیم نے بیٹنگ کے شعبے میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اچھی کارکردگی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ دورہ کے اختتام پر وہ مستعفی ہورہے ہیں ۔نئے چئیرمین کو اب نئی تعیناتی کا حق حاصل ہے ۔انہوں نے ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی نے استعفی موجودہ بورڈ حکام کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد دیا۔