جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر خارجہ مصر کی صورتحال پر بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچ گئے اور عبوری صدر، نائب صدر اور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹر ویلے نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور، نائب صدر محمد البرادی اور فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے مصر کے سیاسی بحران پر بات چیت کی۔ انہوں نے حکومت پر غیر جانبدار رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور انکی جماعت اخوان المسلمون کے رہنماں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔