بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کوغیرقانونی قرار دے دیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کیانتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا ہائی کورٹ میں اپنے فیصلے میں کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی سیزیادہ مذہبی جماعت ہے جو بنگلہ دیش کے سیکولر آئین سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن نے بھی جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو غیرقانونی قرار دیا۔ جماعت اسلامی بدستور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی تاہم اس کے ارکان آئندہ جنوری میں ہونے والے انتخابات میں حصلہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ فیصلے کے وقت عدالت کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اتنظامات کئے گئے تھے۔