پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بارود سے بھری گاڑی کو شہر میں داخل ہونے سے روک لیا، دو دہشت گرد بھی پکڑے گئے۔ ایس ایس پی شفیع اللہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر روڈ پر ناکہ بندی کی۔
اس دوران سفید رنگ کی ایک کار کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد، چھے سو گز سیفٹی فیوز اور آٹھ سو ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد انارگل اور کفایت کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولیس نے بھتہ لینے والے سولہ مفرور ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔