یمن میں گوانتا موبے قیدیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ یمن کے دارلحکومت صنعا میں سینکڑوں افراد نے گوانتا موبے میں قید بے گناہ قیدیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے پرامن مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن میں امریکہ مخالف نعرے اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق و ہمدردی کے تحت گوانتا موبے کے قیدیوں کو انصاف دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ گزشتہ بارہ سال سے جاری ٹرائل کے دوران ابھی تک ان قیدیوں پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ہے۔ یاد رہے کہ یمنی صدر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ گوانتا موبے کی قیدیوں کی رہائی کے لیے صدر بارک اوباما سے اہم ملاقات کرینگے۔