ہرارے: زمبابوے میں حکومتی جماعت کا انتخابات میں کلین سوئپ کا دعوی

Harare

Harare

زمباوے (جیوڈیسک) زمباوے میں حکومتی جماعت نے انتخابات میں کلین سوئپ کا دعوی کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعت نے دعوی مسترد کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت مومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج نے انتخابات کے قبل از نتائج کے اجرا کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ حزب اختلاف نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات کو فراڈ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب افریقی یونین نے زمبابوے میں انتخابات کو پر امن اور صاف شفاف کہا ہے۔