شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی آج نکالی جائے گی

لالہ موسی : شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی آج نکالی جائے گی۔شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام فلسطین کی آزادی کیلئے امام خمینی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے القدس ریلی آج نکالی جائے گی۔ریلی بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ سے نکالی جائے گی اور جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر اختتام پذیر ہو گی۔

ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل تحصیل کھاریاں کے راہنما علامہ سید محمد حسنین کاظمی،سید مخدوم حسین شاہ،سید راشد عباس،سید کاظم نقوی،سید وسیم عباس،سید مصور عباس کریں گے۔

جی ٹی روڈ پر احتجاجی جلسہ بھی ہو گا جہاں سانحہ بی بی زینب اور صحابہ کرام کے روضے کی بے حرمتی کے خلاف قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔ شیعہ علما کونسل کے وفد کی SHO سٹی لالہ موسیٰ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظام کرنے کی ہدایت۔