متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصا مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پراپنی خوشیوں میں غریبوں، ناداروں، یتیموں، مساکین اور ضرور تمندوں خصوصا بیواہ خواتین اور بچوں کو ضرور یاد رکھیں اوران کی امدادکیلئے زکو، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فانڈیشن میں جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فانڈیشن واحد فلاحی ادارہ ہے جوعوام کے تعاون سے گزشتہ کئی دہائیوں سے بلاتفریق رنگ ونسل، زبان و مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے جس کی عملی خدمات کا دائرہ کراچی سے خیبر پختون خواہ تک پھیلا ہوا ہے، ملک میں آنے والے سیلاب، خشک سالی، طوفانی بارشوں اور زلزلے سے متاثرعوام کی مدد کیلئے خدمت خلق فانڈیشن کی خدمات کھلی کتاب کی مانند ہے۔
جہاں سالہا سال بیواں، یتیموں، مساکین اور ضرور تمندوں کی بلاتفریق رنگ ونسل مالی امداد جاری ہے اوراس کے زیر اہتمام ملک بھر میں قائم بلڈبینک، ڈسپنسریوں، اسپتال اور ایمبولینس و میت بس سروس کانظام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیش پیش ہے۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ زکو فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فانڈیشن کے مرکزی دفترواقع فیڈرل بی ایریا اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں جمع کراسکتے ہیں۔