پشاور: فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت2 اہلکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور میں تھانہ داود زئی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او داود امیر سلطان پولیس نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ ہریانہ روڈ پر مسلح دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں ایس ایچ او امیر سلطان اور کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کانسٹیبل عمران شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔