اسپین (جیوڈیسک) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی (Rikke Pedersen ) نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ( Rebecca Soni ) کے پاس تھا ۔ (Pedersen) کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔