کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت نو سو روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت اکیاون ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت سات سو اکہتر روپے کمی سے چوالیس ہزار تین سو چودہ روپے پر آ گئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخ پندرہ سو روپے فی تولہ کم ہو چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بتیس ڈالر کی کمی سے بارہ سو بانوے ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔