بھارت کے روایتی اور دقیانوسی امیج کو بدل کر جدت لانا چاہتی ہوں، پریانکا

Priyanka

Priyanka

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے روایتی امیج کو بدلنے کے لئے روایتی کرداروں سے ہٹ کر کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ بالی وڈ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کچھ نیا، کچھ مختلف کر دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پریانکا کہتی ہیں۔

وہ اپنے کام کے ذریعے بھارت کا روایتی اور دقیانوسی امیج کو بدل کر جدت لانا چاہتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ سمیت پوری دنیا میں بھارت کے امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو پتہ چلنا چاہئیے کہ بھارت اب ہاتھیوں کی سواری سے بہت آگے نکل چکا ہے اور یہاں سڑکوں پر اب سانپ نہیں ہوتے۔

پرینکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیڈڈ فلم پلینز کے کردار کے لئے ڈبنگ کروائی ہے۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروجیکٹس سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں مشترکہ فلم سازی کو فروغ ملے گا۔ پلینز نو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔